vosa.tv
Voice of South Asia!

کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ کرنیوالا طالبعلم گرفتار

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے خلیل نامی طالب علم کو فلسطین کے حق میں مظاہر کرنے کے جرم میں حراست میں لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق، انہیں نیویارک میں یونیورسٹی کی رہائشی عمارت سے حراست میں لیا گیا۔ خلیل کے وکیل ایمی گریر کے مطابق، ایک امیگریشن ایجنٹ نے گرفتاری کے دوران اطلاع دی کہ ان کا ویزا منسوخ کیا جا رہا ہے۔ جب وکیل نے وضاحت کی کہ خلیل گرین کارڈ ہولڈر ہیں، تو ایجنٹ نے کہا کہ ان کی یہ حیثیت بھی ختم کر دی جا رہی ہے۔ گرفتاری کے دوران حکام نے خلیل کی حاملہ امریکی اہلیہ کو بھی حراست میں لینے کی دھمکی دی، لیکن بعد میں انہیں چھوڑ دیا گیا۔ خلیل کو ابتدائی طور پر نیو جرسی لے جایا گیا، بعد میں اطلاعات کے مطابق انہیں ممکنہ طور پر لوزیانا منتقل کر دیا گیا۔ محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق، یہ کارروائی ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت ہوئی جو یہود دشمنی کے خاتمے سے متعلق ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی نے واقعے پر تبصرہ نہیں کیا نہ ہی یہ واضح نہیں کیا کہ حکام کو عمارت میں داخل ہونے کے لیے وارنٹ پیش کرنا پڑا یا نہیں۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی کروڑوں ڈالر کی فنڈنگ روک دی ہے، جس کی وجہ وہاں جاری اسرائیل مخالف سرگرمیوں پر حکومتی تحفظات بتائی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.