vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا 4 نئے ڈپٹی میئرز کی تقرری کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے اڈولفو کیریون جونیئر، سوزین مائلز-گسٹاوے، جیفری ڈی روتھ، اور کاز ڈاٹری کو شہر کے نئے ڈپٹی میئرز کے طور پر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایڈمز کے مطابق یہ تقرریاں عوامی تحفظ، شہری ترقی، صحت عامہ، اور حکومتی امور میں بہتری کے لیے کی گئی ہیں۔ نئی تقرریوں کے مطابق، اڈولفو کیریون جونیئر ہاؤسنگ، معاشی ترقی، اور ورک فورس کے معاملات دیکھیں گے، سوزین مائلز-گسٹاوے کو صحت اور انسانی خدمات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جیفری ڈی روتھ آپریشنز کی نگرانی کریں گے، جبکہ کاز ڈاٹری کو عوامی تحفظ کا نیا ڈپٹی میئر مقرر کیا گیا ہے۔ یہ تقرریاں میئر ایڈمز کی انتظامیہ کے تین سال مکمل ہونے پر سامنے آئی ہیں، جس دوران شہر نے جرائم میں کمی، رہائشی منصوبوں میں ریکارڈ پیش رفت، اور اقتصادی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔میئر نے کہا نئے ڈپٹی میئرز متعلقہ شعبوں میں کئی دہائیوں کا تجربہ رکھتے ہیں اور شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ میئر ایڈمز نے کہا کہ یہ تقرریاں نیویارک کو ایک محفوظ، ترقی یافتہ، اور خوشحال شہر بنانے کے عزم کا حصہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.