vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا کا روس پر پابندیاں اور ٹیرف لگانے کا عندیہ

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے ساتھ جنگ بندی اور امن معاہدہ ہونے تک روس پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ ناخوشگوار ملاقات کے بعد اس پر جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کیلیے دباؤ ڈالا اور انٹیلیجنس شیئرنگ بھی روک دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ روس اس وقت یوکرین پر طاقتور حملے کر رہا ہے، اس کو مد نظر رکھتے ہوئے میں جنگ بندی اور امن معاہدہ ہونے تک ماسکو پر بڑے پیمانے پر بینکنگ پابندیاں اور ٹیرف لگانے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہوں۔ امریکی صدر نے کہا کہ روس اور یوکرین کیلیے بہتر ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر آئیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے اس بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جنگ شروع کرنے کا ذمہ دار روس نہیں بلکہ کیف ہے۔ روس دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے جو فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد سے امریکا اور اس کے دوست ممالک کی عائد کردہ پابندیوں کا سامنا کر رہا ہے۔ روس پر امریکی پابندیوں کا مقصد ماسکو کی تیل و گیس کی آمدنی کو محدود کرنا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.