vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی کی ایم ٹی اے پولیس میں پہلا سکھ افسر

0

نیویارک کے ٹرانزٹ اور ریلوے نظام کی حفاظت پر مامور ایم ٹی اے پولیس ڈیپارٹمنٹ نے ایک تاریخی سنگ میل عبور کر لیا،کرندیپ سنگھ اس محکمے میں شامل ہونے والے پہلے سکھ افسر بن گئے ہیں جو اپنی سکھ شناخت کے ساتھ، مکمل طور پر پگڑی اور داڑھی کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں

نیویارک  سٹی  کی میٹرو پولیٹن  ٹرانزٹ  اتھارٹی  جس کا قیام  27 سال قبل 1998 میں عمل میں آیا۔  اس محکمے میں   تقریباً 70 ہزار  ملازمین  اپنی  زمہ داریاں اور فرائض انجام دیتے ہیں ۔ 27 سالہ تاریخ  میں سکھ کمیونٹی  کے کرن دیپ سنگھ نے  پہلے سکھ افسر  بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ کرن دیپ  سنگھ نے ایم ٹی اے میں شمولیت کے بعد بھی  اپنا   مذہبی اور  ثقافتی انداز  ترک  نہیں کیا۔وہ آج  بھی روایتی پگڑی اور داڑھی  رکھ کر، نہ صرف عوامی تحفظ کے عزم کو برقرار ر کھے ہو ئے ہیں۔ اس یہ سے واضح  ہورہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اندر  نہ صرف مذہبی روداری کو اپنانے  بلکہ عملی طور پر اس کے اظہار کی بھی بھرپور گنجائش موجود ہے ۔ کرن دیپ  سنگھ  کی یہ کامیابی نو جوا ن  نسل کو پیغا م  دیتی ہے کہ  انسا ن ایمان اور خدمت  کے جز بے کی  لگن کیسا تھ  بغیر کسی سمجھوتہ کے اپنے خوابوں کو پورا  کر نے  کیلیے ہر  طرح کی روکا وٹیں عبور کر تے ہو ئے ا پنی منزل  باآسا نی حا صل کر سکتا  ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.