vosa.tv
Voice of South Asia!

ایلون مسک کا راکٹ ایک بار پھر ناکام، خلا میں تباہ

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ ایک بار پھر اپنے آٹھویں تجرباتی پرواز کے دوران خلا میں تباہ ہوگیا۔

امریکی رپورٹ کے مطابق اس خلائی مشن کا مقصد راکٹ کا تجربہ کرنا اور جعلی سیٹلائٹ لانچ کرنا تھا، مگر بدقسمتی سے خلا میں پہنچنے کے فوراً بعد تباہی کا شکار ہو گیا۔ ایپیس ایکس نے آخری ٹیسٹ سے قبل مسائل کو حل کرنے کے لیے کئی تبدیلیاں کی تھیں، جن میں ایندھن کی لائنوں کو ایڈجسٹ کرنا اور آگ کے خطرے کو کم کرنے کے لیے وینٹ شامل کرنا تھا۔  لیکن ان تبدیلیوں کے باوجود اسپیس ایکس کو اسٹار شپ پروگرام کو تیار کرنے میں درپیش مشکلات اور ناکامی بھی ظاہر ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کے اسٹار شپ راکٹ کو ایک مختصر پرواز، چار جعلی سٹار لنک سیٹلائٹ لانچ اور ان کے دوبارہ داخلے کی کارروائیوں کی جانچ کرنا تھی۔ مگر آزمائشی پرواز کے دوران اسٹار شپ راکٹ خلا میں پھٹ گیا جس کا ملبہ آبادی والے علاقوں میں جا گرا۔ اسٹار شپ کا مبلہ گرنے کے بعد مقامی حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے رہائشیوں کو گرنے والے ملبے سے ہوشیار رہنے کی تاکید کی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسپیس ایکس حکام کے ساتھ مل کر اسٹار شپ کے تباہ ہونے کی وجوہات معلوم کر رہا ہے۔ تجرباتی خلائی مشن اسٹار شپ خلائی سفر پر روانگی کے8 منٹ بعد دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.