گورنر کا ذہنی معذور مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
الاباما(ویب ڈیسک) امریکی ریاست الاباما کی گورنر کے آئیوی نے ایک تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے ذہنی معذور مجرم رابن راکی مائرز کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔
حکام کے مطابق، رابن مائرز پر 1991 میں الزام تھا کہ اس نے ڈیکیٹر میں ایک خاتون لوڈی مے ٹکر کو چاقو کے وار سے قتل کیا اور ایک وی ایچ ایس مشین چرا کر منشیات کے بدلے فروخت کی تھی۔ لیکن مقدمے کے دوران کسی بھی گواہ نے مائرز کی شناخت نہیں کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب گورنر آئیوی نے کسی مجرم کی سزا میں نرمی کی ہے۔ گورنر آئیوی نے کہا کہ مائرز کو سزائے موت دینے کے لیے کافی شواہد موجود نہیں ہیں، لیکن انہیں بری کرنے کے لیے بھی شواہد ناکافی ہیں اس لیے ذہنی معذور مجرم رابن راکی مائرز کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دینا چاہیے۔