vosa.tv
Voice of South Asia!

اسٹیٹن آئی لینڈ میں کشتی الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

0

اسٹیٹن آئی لینڈ(ویب ڈیسک) نیویارک کے اسٹیٹن آئی لینڈ کے قریب ایمبروز چینل میں ایک کشتی الٹ گئی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق واقعہ اتوار کی دوپہر پیش آیا جب متاثرہ کشتی سینڈی ہُک اور راک اوے جزیرہ نما کے درمیان پانی میں تھی اور ساحل سے دور موجود تھی۔ کوسٹ گارڈ اور پولیس یونٹس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو پانی سے نکالا۔ تین متاثرین کو سینڈی ہُک کوسٹ گارڈ اسٹیشن جبکہ دو کو ایئر لفٹ کر کے اسٹیٹن آئی لینڈ یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ امریکی کوسٹ گارڈ کے مطابق، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی گریڈی وائٹ تھی، جو ایک نجی تیز رفتار کشتی ہے اور اس کی لمبائی 18 فٹ تک ہو سکتی ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.