برونکس میں فائرنگ، 25 سالہ نوجوان زخمی
برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس کے ایڈن والڈ میں فائرنگ کے واقعے میں 25 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق واقعہ شام 6:30 بجے لکونیا ایونیو کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 25 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔ متاثرہ شخص کو ٹانگ میں گولی لگی، جسے زخمی حالت میں جیکوبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی اور مشتبہ حملہ آور کی شناخت نہیں ہو سکی۔ حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس بارے میں معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔