نیوارک میں فائرنگ کے واقعات، تین افراد زخمی
نیوارک(ویب ڈیسک) نیو جرسی کے شہر نیوارک کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، صبح 10 بجے کے بعد ساؤتھ 17ویں اسٹریٹ پر فائرنگ کی اطلاع ملی، جہاں ایک مرد اور ایک عورت کو زخمی حالت میں پایا گیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر یونیورسٹی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں مرد کی حالت تشویشناک جبکہ خاتون کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ اسی وقت، پولیس کو دو بلاک دور ایک اور مقام سے اطلاع موصول ہوئی، پولیس فوری موقع پر پہنچی جہاں ایک اور خاتون شدد زخمی حالت میں پایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کے درمیان تعلق واضح نہیں ہو سکا، لیکن پولیس نے ایک چرچ سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام واقعے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ فائرنگ کے اسباب اور مشتبہ افراد کا تعین کیا جا سکے۔