نیو جرسی میں فریٹ ٹرین پٹری سے اتر گئی، ریلوے سروس متاثر
نیو جرسی(ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک فریٹ ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق، حادثہ صبح تقریباً 7 بجے کے بعد ریریٹن ویلی لائن پر کرینفورڈ اور یونین اسٹیشنز کے درمیان پیش آیا، جس کے نتیجے میں متعدد بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حکام کا کہنا ہے اس حادثے سے تقریباً 20 مال گاڑیاں متاثر ہوئیں ساتھ ہی ریلوے سروس میں بھی شدید خلل پیدا ہو گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن این جے ٹرانزٹ کی کرینفورڈ سے نیوآرک پین اسٹیشن تک سروس معطل کر دی گئی تھی۔ نیو جرسی ٹرانزٹ حکام کا کہنا ہے کہ انجینئرز اور بحالی ٹیمیں موقع پر موجود رہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ حادثہ تکنیکی خرابی یا ٹریک کی خرابی حادثے کی وجہ ہوا ہے، لیکن مکمل تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ حکام نے مسافروں کو متبادل سفری ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت جاری کر دی تھیں، جبکہ نیو جرسی ٹرانزٹ کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے تازہ ترین معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔