امریکا کا افغان آبادکاری کی نگرانی کرنے والے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ
لاکھوں افغانیوں کے لیے امریکا کے دروازے بند ہوگئے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں افغان آباد کاری کی نگرانی کرنے والے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق مختلف ممالک میں اسپیشل امیگریشن ویزے کے منتظر دو لاکھ افغانیوں کیلئے امریکا کے دروازے بند کردیے گئے۔ امریکا میں افغان آبادکاری کا دفتر افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد قائم کیا گیا تھا، امریکا میں افغان آباد کاری کی نگرانی کرنے والے دفتر اس سال اپریل میں بند ہوجائیں گے۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دو لاکھ کے قریب افغانی امریکا آنے کیلئے کلیئرنس حاصل کرچکے تھے۔ امریکی فوج کے انخلاکے بعد سےاب تک1 لاکھ 18ہزار افغانی امریکا میں آباد ہوچکے ہیں، سیکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے والے 40ہزار افغان قطر سے امریکا آنے کیلئے فلائٹس کیلئے تیار تھے۔ دو لاکھ کے قریب افغانی دنیا کے 90ممالک میں بیٹھے امریکا جانے کا انتظار کررہے ہیں، ان میں سے افغانیوں کی آدھی تعداد پاکستان سے امریکا جانے کےانتظار میں ہے۔