vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس افسر پر فائرنگ، مشتبہ حملہ آور گرفتار

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے لوئر ایسٹ سائیڈ میں ایک مشتبہ شخص نے پولیس افسر کو دوران ڈیوٹی گولی مار دی۔

 حکام کے مطابق افسر اس وقت ایک تلاشی وارنٹ پر کارروائی کر رہے تھے جب مشتبہ شخص نے اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ زخمی افسر کو فوری طور پر بیلویو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ نیویارک سٹی میئر نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور ایک خطرناک مجرم تھا۔ کمشنر جیسیکا ٹیِش کے مطابق، یہ واقعہ صبح 8:18 پر پیش آیا جب ایمرجنسی سروس یونٹ کے افسران نے تلاشی وارنٹ پر عمل درآمد کیا۔ جیسے ہی وہ اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے، حملہ آور نے پانچ سے چھ گولیاں چلائیں، جن میں سے ایک گولی پولیس کی بلٹ پروف شیلڈ سے ٹکرا گئی۔ افسران نے حکمت عملی کے تحت ردعمل دیا اور بالآخر اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ڈیٹیکٹیوز اینڈومنٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ خوش قسمتی سے افسر کی جان بچ گئی، لیکن اس واقعے نے پولیس افسران کو درپیش مسلسل خطرات کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.