vosa.tv
Voice of South Asia!

کوئنز میں 79 سالہ مسلح شخص پولیس فائرنگ میں جاں بحق

0

کوئنز(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز کے 111ویں پریسنکٹ اسٹیشن ہاؤس کے باہر ایک 79 سالہ مسلح شخص پولیس فائرنگ میں جاں بحق ہوگیا۔

حکام کے مطابق، یہ واقعہ شام 6:40 بجے ناردرن بلیوارڈ اور 215ویں اسٹریٹ، بے سائیڈ پر پیش آیا۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، معمر شخص اپنی گاڑی سے نکل کر تھانے کے سامنے آیا، جہاں ایک پولیس افسر نے اس سے بات چیت شروع کی۔ لیکن اچانک اس نے ایک لوڈڈ گن نکال کر افسر پر تان لی۔ افسر نے اسے ہتھیار پھینکنے کے لیے کہا اور ریڈیو پر مدد طلب کی، لیکن مشتبہ شخص نے انکار کر دیا۔کچھ ہی دیر بعد مزید افسران موقع پر پہنچے اور انہوں نے بھی اسے غیر مسلح ہونے کا کہا لیکن وہ انکاری رہا تو چار افسران نے اس پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی، لیکن اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے برآمد شدہ 38 اسپیشل ہتھیار کی تصویر بھی جاری کی ہے۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہا ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.