vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستانی نرسز کی امریکا میں ملازمت کی راہ ہموار ہونے لگی

0

پاکستانی نرسز کی امریکا میں ملازمت کے لیے اے پی پیک کی کاوشیں رنگ لے آئیں۔پاکستا ن میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے تمام میڈیکل کالجز کو اپنا نرسنگ کالج قائم کرنے اور نرسز کی ٹریننگ کروانے کی ہدایت کردی ہے۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے تمام منظور شدہ میڈیکل کالجز کو ایک مکتوب کے ذریعے  ہدایت کی ہے کہ وہ کونسل کے  معیارات کے مطابق نرسنگ کالج  قائم کریں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ کئی کالجز نرسنگ پروگرام  کے لیے ضروری  انفرا اسٹرکچر تیا ر کر رہے ہیں، اس دوران عارضی طور پر میڈیکل کالجز کو یہ اجازت ہے کہ و ہ دستیاب سہولتوں کے ساتھ نرسز کی تربیت کروائیں۔ پی ایم ڈی سی نے یہ کالجز کو یہ ہدایت  بھی کی ہے کہ  وہ اس بات کا خاص خیال رکھیں کے میڈیکل کے طلباٗ کی کلاسز متاثر نہ ہوں۔ پاکستانی نرسز کی ٹریننگ شروع کروانے میں اے پی پیک کا  کلیدی کردار ہے۔ امریکا میں نرسز کی لاکھوں آسامیاں خالی ہیں جن پر پاکستانی نرسز  اعلیٰ معیار کی تربیت  اور  ضروری  امتحان  پاس کرنے کے بعد  امریکا میں ملازمت حاصل کرکے ایک روشن مستقبل شروع کرسکتی ہیں۔ اے پی پیک نے اس ضمن میں گزشتہ سال نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے  ڈپٹی اسپیکر فل راموس اور اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا جس میں سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے وزرائے اعلیٰ اور اسمبلی اسپیکرز سے ملاقات کرکے ایک قرار داد منظور کرنے کی بھی  سفارش کی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.