vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

0

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں غزہ کی صورتحال، اسرائیل-حماس جنگ بندی اور خطے میں سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو  نے ریاض میں ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق، روبیو نے غزہ کے حوالے سے ایسے انتظامات کی اہمیت پر زور دیا جو علاقائی سلامتی کو یقینی بنائیں۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات میں غزہ جنگ بندی معاہدے اور مسئلہ فلسطین پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ روس یوکرین جنگ روکنے کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں ایسے انتظام کی اہمیت پر بات کی جو علاقائی سلامتی میں معاون ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.