vosa.tv
Voice of South Asia!

بہاماس میں ممکنہ شارک حملہ، دو امریکی سیاح زخمی

0

بہاماس میں دو امریکی سیاحوں پر تیراکی کے دوران شارک نے حملہ کر دیا۔ واقعے میں دونوں خواتین شدید زخمی ہوگئی۔

رائل بہاماس پولیس فورس کے مطابق، واقعہ بومینی بے میں پیش آیا، جب دونوں خواتین پانی میں موجود تھیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق، دونوں کے جسم پر گہرے زخم آئے، اور انہیں فوری طور پر مقامی کلینک منتقل کیا گیا، جہاں سے مزید طبی امداد کے لیے نیو پروویڈنس بھیج دیا گیا۔ بہاماس حکام نے تصدیق کی کہ زخمی خواتین کو علاج کے لیے امریکہ واپس بھیج دیا گیا ہے۔ ایک خاتون کو ٹانگ کی سرجری کی ضرورت ہے، جو اورلینڈو، فلوریڈا میں کی جائے گی۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ شارک کے حملے عمومی طور پر نایاب تصور کیے جاتے ہیں۔ فلوریڈا میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے مطابق، 2023 میں دنیا بھر میں 69 شارک حملے ریکارڈ کیے گئے، جن میں سے ایک بہاماس میں مہلک ثابت ہوا۔ اس واقعے میں ایک 44 سالہ امریکی خاتون سینڈلز ریزورٹ کے قریب پیڈل بورڈنگ کے دوران شارک کے حملے میں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.