امریکا میں دو طیاروں کا ٹکراؤ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
امریکا میں دو چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق ریاست ایریزونا میں لینڈنگ کے دوران نجی طیارہ رن وے سے پھسل گیا۔ لیئر جیٹ طیارہ رن وے سے اتر کر پارک کیے گئے گلف اسٹریم طیارے سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ دونوں طیاروں کو بھی نقصان پہنچا۔ ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی ممکنہ وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس میں پائلٹ کی انسانی غلطی، مشینی خرابی، یا خراب موسم کو مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔