vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکہ میں برڈ فلو کے خطرات، نیویارک میں پرندوں کی مارکیٹس بند

0

امریکہ میں برڈ فلو  خطرات کے پیش نظر نیویارک میں تمام پرندوں کی مارکیٹس بند کر دی ہیں۔a

گورنر کیتھی ہوکل کے مطابق یہ اقدامات برڈ فلو کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کیے گئے ہیں اور عوامی صحت کے تناظر میں یہ فیصلہ ضروری تھا۔ نیویارک میں ابھی تک کسی بھی شخص میں برڈ فلو کی تشخیص نہیں ہوئی ہے، لیکن حکام نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اس بیماری کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات اٹھائے ہیں۔ پرندوں کی مارکیٹس میں وائرس کے پھیلاؤ کا امکان زیادہ ہوتا ہے، اور ان مارکیٹس میں کام کرنے والے افراد اور خریداروں میں اس بیماری کے منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک مارکیٹس کو بند رکھیں گے جب تک برڈ فلو کے خطرات کا مکمل طور پر جائزہ نہیں لیا جاتا اور بیماری کے پھیلاؤ کے امکانات کو ختم نہیں کیا جاتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ برڈ فلو کے خطرات خاص طور پر سردیوں کے دوران زیادہ بڑھ جاتے ہیں، کیونکہ اس موسم میں پرندوں کی ہجرت اور ان کا نقل مکانی کا عمل بڑھ جاتا ہے، جو اس وائرس کے پھیلاؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.