vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ خریدنے کے بیان پر قائم رہنے کا اعلان

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کی پٹی کو خریدنے کے بیان پر قائم رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو خریدنے کے بارے میں ان کا موقف برقرار ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو ایک بار پھر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگر فلسطینیوں کو اپنے ملک میں پناہ دیں گے تو انہیں بھی غزہ کے کچھ حصے دینے پر غور کیا جا سکتا ہے تاکہ اس علاقے میں تعمیر نو کا عمل شروع کیا جا سکے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا ہر ممکن فلسطینیوں کی مدد کرے گا، اس کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سمیت دیگر عرب ممالک سے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہوں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.