vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو روچیل سے 15 سالہ لڑکے کی لاش برآمد

0

 نیو روچیل(ویب ڈیسک) نیویارک کے شہر نیو روچیل میں ایک 15 سالہ لڑکے کی لاش سڑک کے کنارے سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق، لاش صبح 6:15 بجے چارلس اسٹریٹ اور واشنگٹن ایونیو کے کونے سے برآمد ہوئی۔ متوفی کی شناخت جانسن تیماج کے نام سے ہوئی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس ک موت کی تصدیق کر دی۔ حکام نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی شواہد کی بنیاد پر کئی مشتبہ افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے، لیکن مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی معلومات فراہم کریں تاکہ معاملے کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.