برونکس میں 18 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا
برونکس(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس کے ٹری مانٹ علاقے میں 18 سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ رات 1:30 بجے ایسٹ ٹریمونٹ ایونیو اور پارک ایونیو کے قریب پیش آیا۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو انہوں نے نوجوان کو جسم پر متعدد گولیوں کے زخموں کے ساتھ پایا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوراْ زخمی شخص کو سینٹ بارناباس اسپتال منتقل کیا، جہاں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔ حکام کے مطابق، یہ حملہ ایک ذاتی تنازعہ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے۔