ضرورت مند بچوں کی اسکالر شپ کے لیے نیویارک میں فنڈریزنگ
نیویارک میں طارق میموریل چیریٹیبل فاؤنڈیشن نے اپنا سالانہ ڈنر گالا منعقد کیا جس میں فلاحی سرگرمیاں جار ی رکھنے کے لئے فنڈ ریزنگ بھی کی گئی۔
نیویارک کے علاقے بروکلین میں کے نجی ہال میں طارق میموریل چیریٹیبل فاؤنڈیشن نے اپنا سالانہ فنڈ ریزنگ گالہ ڈنر منعقد کیا جس کا آغاز تلاوتِ کلام ِ پاک سے کیا گیا۔تقریب میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر تنظیم کے بانیان کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔فنڈرزیزنگ تقریب میں شرکاٗ کی رہنمائی کے لیے استقبالیہ اسٹالز بھی لگائے گئے جہاں فاونڈیشن سے متعلق معلومات پر مبنی لٹریچر موجود تھا۔ شرکاٗ کو فاونڈیشن کے قیام کے اغراض و مقاصد ، فلاحی سرگرمیوں، طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر طارق میموریل چیریٹیبل فاؤنڈیشن کے صدر جاوید شیخ 2007 میں اپنے قیام سے اب تک کم و بیش اٹھارہ سالوں میں ضرورت بچو ں میں اسکالر شپ، سفید پوش خاندانوں میں راشن کی تقسیم اور کئی دیگر فلاحی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے۔ تقریب کے شرکاٗ کو فاونڈیشن کی کارکردگی سے آگاہ کرنے کے لیے ایک تفصیلی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔ حاضرین نے غیر منافع بخش تنظیم کے خدمتِ خلق کے سفر میں تعاون کے طور پر دل کھول اپنے عطیات جمع کروائے۔