اپر مین ہٹن کی ایک عمارت میں آتشزدگی، 3 افراد زخمی
مین ہٹن(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے اپر مینہٹن کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آگ صبح 5 بجے ایسٹ ہارلم کی 117ویں اسٹریٹ اور سیکنڈ ایونیو پر واقع عمارت کی چھٹی منزل سے شروع ہوئی۔ آگ نے عمارت کے کئی فلورز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر فائٹرز نے فوری موقع پر پہنچ کر لوگوں کو عمارت سے باحفاظت باہر نکال لیا۔ حادثے مں دو افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ عمارت کے اندر امدادی کارروائیاں کے دوران ایک فائر فائٹر زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوراْ میٹروپولیٹن اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کارروائی کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے اور عمارت کو مزید نقصان نہیں پہنچا۔ آگ کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، لیکن تحقیقات جاری ہیں۔