نیو یارک کے سرد خانے میں چالیس روز تک ورثا کے منتظر کی میت پاکستان روانہ
نیویارک کے سرد خانے میں ورثا کی منتظر پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے راجہ صغیر حسین کی میت پاکستان روانہ کردی گئی ۔ مرحوم چالیس روز قبل انتقال کرگئے تھے ۔میر پور آزاد کشمیر سے تعلق ر کھنے والے بروکلین میں رہائش پذیر انہتر سالہ راجہ صغیر حسین گزشتہ مہینے طبعیت خرابی کے باعث مقامی اسپتال گئے اور انتقال کر گئے۔ مرحوم کا کمیونٹی میں میل جول بہت کم تھا ا س لیے ان کے انتقال کی کسی کو خبر تک نہ ہوسکی۔مرحوم کی بیٹی برطانیہ اور اہلیہ پاکستان میں مقیم ہیں ۔ مرحوم راجہ صغیر حسین کے تجہیز و تکفین کے فرائض الریان مسلم فیونرل سروسز کے زیراہتمام ادا کئے گئےجبکہ نمازِ جنازہ کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد میں ادا کی گئی۔اس موقع پر مکی مسجدکے پیش امام قاری اسامہ نے زندگی کا فلسفہ اور موت کی حقیقت بیان کی۔بعدازاں مرحوم کی میت جے ا یف کے ایئر پورٹ سے کشمیر کے علاقے میر پور کے لئے روانہ کردی گئی۔