نیویارک پولیس میں پہلے بنگلہ دیشی نژاد انسپکٹر عبداللہ خنداکار
نیویارک پولیس میں مسلمانوں کے لیے ایک او ر اعزاز۔بنگلہ دیشی نژاد ڈپٹی انسپکٹر عبد اللہ خانداکار کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں سارجٹ محمد کھرل او ر سارجنٹ طلحہ احمد بھی شامل ہیں ۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مختلف شعبوں میں تعینات افسران کو اگلے عہدوں میں ترقی دینے کے لیے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں نہ صرف پولیس افسران بلکہ ان کے اہلِ خانہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔۔ بنگلہ دیشی نژاد ڈپٹی انسپکٹر عبد اللہ خانداکار کا نام جیسے ہی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کے لیے پکارا گیا پورا ہال تالیوں کی آواز سے گونج اٹھا۔عبد اللہ خانداکار پہلے بنگلہ دیشی نژاد انسپکٹر ہیں۔پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے انھیں انسپکٹر کے عہدے کا بیج پیش کیا۔اس موقع پر عبد اللہ خانداکار کا کہنا تھا کہ انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنا باعثِ فخر ہے، ہم سب مل کر اس شہر کو مزید بہتر بنائیں گے۔تقریب میں پہلے پاکستانی نژاد انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور اور کیپٹن وحید اختر بھی شریک تھے۔اس موقع پر پولیس افسر محمد کھرل اور طلحہ احمد کو سارجنٹ کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ 1997 میں امریکا آئے اور 2007 میں پولیس ڈیپارٹمنٹ جوائن کیا۔۔ترقی پانے والے افسران نے اپنی کامیابی کو فیملی اور کمیونٹی کے نام کیا۔