vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک مسجد مرجان میں معراج النبی ﷺ کی پرنور تقریب

0

مسجد مرجان میں معراج النبی ﷺ کی مناسبت سے ایک روح پرور محفل منعقد ہوئی، جس میں بڑی تعداد میں مدرسے کے طلباء اورانکے والدین نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز مسجد مرجان کے شاگردوں  کی تلاوتِ قرآنِ پاک سےہوا، اس موقع پر مسجدو مدرسے کے مہتمم قاری اسامہ نے معراج النبی ﷺ کے واقعات اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مسلمانوں کے لیے اس واقعے میں موجود سبق اور ہدایات پر تفصیلی بیان دیا۔ انہوں نے دینی و دنیاوی کامیابی کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنے پر زور دیا۔تقریب میں مسجد مرجان کے طالب علموں کی تعلیمی سرگرمیوں کا ذکر کیا گیا اور ان کی دینی و دنیاوی خدمات کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا۔شرکاء کو ایک خصوصی ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی، جس میں مسجد مرجان کی خدمات، اس کی تاریخی اہمیت، اور کمیونٹی میں اس کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔تقریب کے اختتام پر انتظامیہ نے مسجد کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے لیے فنڈنگ کی اپیل کی اور شرکاء سے درخواست کی کہ وہ مسجد کے ترقیاتی کاموں میں اپنا حصہ ڈالیں۔تقریب کے آخر میں اجتماعی دعا کی  گئی۔بعد ازاں شرکاء نے عشاء کی نماز ادا کی، جس کے بعد عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا۔منتظمین کے مطابق مستقبل میں بھی ایسے دینی و روحانی پروگرامز کا انعقاد  جاری رہے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.