کاروباری شخصیت ذیشان عمار کے والد چودھری رفیق سپردِ خاک
نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی کاروباری و سماجی شخصیت چوہدری ذیشان عمار اور چوہدری عثمان رفیق کے والد چودھری رفیق کو نیوجرسی کے مالبورو قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔چوہدری ذیشان عمار اور چوہدری عثمان رفیق کے والد چودھری رفیق گزشتہ روز رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کونی آئی لینڈ ایونیو پر واقع مکی مسجد میں ادا کی گئی۔ مسجد کے پیش امام قاری اسامہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا فانی ہے اور سب نے ایک دن یہاں سے چلے جانا ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ دنیاوی فکر سے زیادہ اپنی آخرت سنوارنے کی کوشش کریں۔نمازِ جنازہ میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی شرکاٗ نے چودھری ذیشان اور چودھری عثمان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ بعدازں مرحوم چودھری رفیق کا جسدِ خاکی نیوجرسی لے جایا گیا جہاں نے مالبورو مسلم قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔