vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایرک ایڈمز کا بے گھر افراد کے لیے 650 ملین ڈالر کا تاریخی منصوبہ

0

 نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر میں بے گھر افراد کے مسائل کو حل کرنے کے لیے 650 ملین ڈالر کے تاریخی منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ یہ منصوبہ بے گھر افراد کے لیے رہائش، صحت کی خدمات، اور ذہنی صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے شہر کی جانب سے ایک بڑا اقدام ہے۔

میئر ایڈمز نے اعلان کیا کہ اس منصوبے کے تحت سڑکوں پر رہنے والے افراد کو شیلٹرز، بنیادی صحت کی خدمات، اور ذہنی صحت کی دیکھ بھال فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بے گھر افراد کی مکمل بحالی اور انہیں معاشرتی زندگی میں واپس لانا ہے۔یہ منصوبہ شہر کی طویل مدتی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس میں فوری رہائشی انتظامات کے ساتھ انفرادی ضروریات کے مطابق خدمات فراہم کی جائیں گی۔ میئر ایڈمز نے کہاکہ یہ اقدام نہ صرف ان افراد کی زندگی میں تبدیلی لائے گا بلکہ کمیونٹی کی مدد سے ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے گا۔میئر نے کہا کہ نیویارک سٹی میں بے گھر افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر یہ اقدام ضروری تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ کمیونٹی کے سب سے کمزور افراد کے لیے حقیقی تبدیلی کا وعدہ ہے اور اس کی کامیابی دیگر شہروں میں بھی ایسے اقدامات کو فروغ دے سکتی ہے۔میئر ایڈمز کے مطابق، یہ منصوبہ حکومتی سطح پر ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے ذریعے نہ صرف بے گھر افراد کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ دیگر شہروں کے لیے ایک مثالی ماڈل بھی فراہم کیا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.