vosa.tv
Voice of South Asia!

فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے اٹارنی جنرل ایشلی موڈی کو مارکو روبیو کی خالی نشست کے لیے نامزد کر دیا

0

فلوریڈا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے ریاست کی اٹارنی جنرل ایشلی موڈی کو مارکو روبیو کی خالی نشست کے لیے نامزد کر دیا ۔ یہ نشست اس وقت خالی ہوئی جب مارکو روبیو نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کابینہ میں بطور سیکریٹری آف اسٹیٹ شامل ہونے کے لیے اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔

ایشلی موڈی 2019 سے فلوریڈا کی اٹارنی جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں،وہ  قدامت پسند نظریات اور صدر ٹرمپ کے ایجنڈے کی حمایت کے لیے مشہور ہیں۔ ان کا تقرر 2026 تک کے لیے کیا گیا ہے، جہاں وہ ریاست کے مفادات کی نمائندگی کریں گی۔موڈی نے فلوریڈا کی اٹارنی جنرل کی حیثیت سے گورنر ڈی سینٹیس کے قدامت پسند ایجنڈے کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ان کی نمایاں کامیابیوں میں مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کرنا، اور اسلحے کی تحقیق سے متعلق قوانین کو معطل کرنا شامل ہیں۔موڈی نے حالیہ برسوں میں بائیڈن انتظامیہ کے خلاف کئی مقدمے دائر کیے ہیں، جنہیں انہوں نے ریاست کے مفادات کا تحفظ قرار دیا۔ انہوں نے ان مقدمات کے ذریعے وفاقی حکومت کی پالیسیوں کو چیلنج کیا، جنہیں فلوریڈا کے لیے نقصان دہ سمجھا جاتا تھا۔ایشلی موڈی نے وفاقی اخراجات میں کمی اور سرکاری ایجنسیوں کے اختیارات کو محدود کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کے امریکہ فرسٹ ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی اپنی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.