vosa.tv
Voice of South Asia!

 ایف ڈی اے کی ریڈ ڈائی نمبر 3 پر پابندی عائد

0

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کھانے پینے کی اشیاء، مشروبات، اور ادویات میں ریڈ ڈائی نمبر 3 کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔

حکام کے مطابق یہ ڈائی دہائیوں سے مختلف کھانے کی مصنوعات میں استعمال کیا جا رہا تھا، لیکن حالیہ تحقیق میں اس کے ممکنہ صحت کے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔ ریڈ نمبر 3 کا تعلق صحت کے مختلف مسائل، خاص طور پر کینسر کے خطرات سے جوڑا گیا ہے۔ ماہرین نے اس کے ممکنہ مضر اثرات پر زور دیا تھا، اور صارفین کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف ڈی اے نے اس کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ فیصلہ عوامی دباؤ اور صحت مند خوراک کے فروغ کی پالیسی کا حصہ بھی ہے۔ اس پابندی کے بعد فوڈ انڈسٹری کو اپنی مصنوعات میں متبادل رنگوں کا استعمال کرنا ہوگا۔ صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ لیبل پر موجود اجزاء کی تفصیلات کا جائزہ لیں تاکہ صحت کے لیے محفوظ مصنوعات کا انتخاب کیا جا سکے۔ یہ فیصلہ صحت مند خوراک کو فروغ دینے اور عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ایف ڈی اے کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.