بروکلین کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی سے 16 افراد زخمی
بروکلین(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے بروکلین کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق، آگ عمارت کی بالائی منزلوں سے شروع ہوئی اور تیزی سے پھیلتی گئی۔ ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ یا کسی گیس کے اخراج کو قرار دیا جا رہا ہے، لیکن تحقیقات ابھی جاری ہیں۔فائر ڈپارٹمنٹ نے فوری کاروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا، لیکن عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حادثے میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو فوراْ قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں فائر الارم اور دیگر حفاظتی آلات کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔ ساتھ ہی، مقامی انتظامیہ نے متاثرہ افراد کو عارضی پناہ اور دیگر ضروری امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔