لاس اینجلس میں لگنے والی آگ نے نئے خطرے کی گھنٹی بجادی
پلیسیڈس میں آگ کی شدت پر قابو نہیں پایا جاسکا،دیگر کمیونٹیز کو خطرات لاحق،حکام نے انخلاء کا حکم جاری کردیا ،مال میں اینسینو ریزروائر سے جنوب میں سن سیٹ بلیوارڈ تک اور مغرب میں مینڈیویل کینین سے مشرق میں 405 فری وے تک کے رہائشیوں کو گھر بار چھوڑنے کی ہدایت کی گئی
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں لگنے والی آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔خاص طور پر پلیسیڈس کے علاقوں میں خطرے کی نئی گھنٹی بج گئی ہے کیونکہ آگ تیزی سے بڑھ رہی ہے جس سے نئی کمیونٹیز خطرے میں آگئی ہیں کیونکہ آگ علاقوں کے بہت قریب آچکی ہے نہ ہی بارش ہورہی ہے ۔ لاس اینجلس کے میڈیکل ایگزامینر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جنوبی کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد 16 ہو گئی ہے اور لاس اینجلس کاؤنٹی میں جنگل کی آگ سے 13 افرادلاپتہ ہونے کی تصدیق کی گئی۔ شیرف رابرٹ لونا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ علاقوں میں آگ پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے ۔آگ میں شدت آئی ہوئی ہے اور نئی کمیونٹیز کو خطرہ لاحق ہے۔شیرف نے بتایا کہ پیلیسیڈس میں آگ نے 8افراد کی جانیں لے لیں اور ایٹن کے علاقے میں آگ سے3افراد جان سے گئے ہیں۔حکام کے مطابق یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ آیا لاپتہ ہونے والوں میں سے کوئی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہے۔کیلی فورنیا میں لگنے والی آگ نے کم از کم 11 افراد کی جانیں لی ہیں اورمحلوں کو تباہ کر دیا ہے۔ 405 فری وے کی طرف پلیسیڈس (Palisades )آگ کے جلنے کے بعد سے یہ پہلا موقع ہے کہ علاقے میں گھروں میں آگ کے شعلے بلند ہیں۔یہ اس وقت ہوا جب پلیسیڈس آگ شمال مشرقی سمت کی طرف بڑھ رہی ہے اور برینٹ ووڈ،مینڈویل اور کینین کے علاقوں میں واقع گھروں کےقریب پہنچ گئی ہے۔ علاقوں کے مشاہدہ کے دوران دیکھنے میں سامنے آیا کہ آگ کے شعلے پہاڑی پر واقع گھروں کی طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور فائر فائٹرز آسمان سے پانی برسا رہے ہیں۔پلیسیڈس آگ میں شدت کے بعد حکام نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب انخلاء کا نیا حکم جاری کردیا ۔انخلا کا نیا حکم شمال میں اینسینو ریزروائر سے جنوب میں سن سیٹ بلیوارڈ تک اور مغرب میں مینڈیویل کینین سے مشرق میں 405 فری وے تک کے رہائشیوں پر لاگو ہوتا ہے۔حکام نے فوری طور پر رہائشیوں کو نکل جانے کا حکم دیا اور جن گھروں سے آگ کچھ فاصلے پر ہے انہیں سازوسامان باندھ کر تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔پلیسیڈس آگ 23,654 ایکڑ رقبے تک پھیلی ہوئی ہے۔جس میں صرف 11 فیصد قابو پایا گیا ہے، جو اس وقت کیلیفورنیا میں سب سے بڑی آگ ہے۔تیز ہواؤں میں بتدریج اضافہ متوقع ہے۔آگ کے ایٹن 14,117 ایکڑ رقبے تک پھیلی ہے ۔