vosa.tv
Voice of South Asia!

ایل اے تباہی نےانشورنس کمپنیوں کو بحران میں مبتلاکردیا

0

انشورنس کمپنیوں نے ایل کاؤنٹی میں جلنے والے مکان مالکان کی پالیسیوں کی تجدید سے انکار کردیا ،پائی پیسہ دینا سے انکاری،مکان مالکان کے لیے بھی مشکلات کھڑی ہو گئیں،کمپنیاں جلنے والی کمرشل عمارتوں دیگر پراپرٹی کی بھی تجدید سے انکاری

لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ایل اے میں لگنے والی خطرناک آگ نے تباہی پھیلائی ہے لوگوں کے رہنے کی چھت چھین لی ہے تو بہت سارے کاروبار کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے جس کا ازالہ کرنا مشکل نظر آرہا ہے کیونکہ ریاست میں انشورنس بحران نے بھی جنم لے لیے ہے اور بہت ساری انشورنس کمپنیاں پالیسیوں کے تحت ادائیگی کرنے سے انکاری ہیں ۔خاص طور پر ایل اے کاؤنٹی میں انشورنس کمپنیوں نے مکان مالکان کی پالیسیوں کی تجدید سے انکار کردیا ہے یہ پالیسیاں 2020اور2022کے درمیان طے پائی تھیں ۔کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ایسے مالکان کی ادائیگی نہیں کی جائے گی ۔انشورنس کمپنیوں نے تجدید نہ کرنے کی وجہ بیان نہیں کی ہے ۔مذکورہ سالوں کے دوران طے پائی جانے والی پالیسیوں کی مد میں کمپنیوں کو2.8 ملین ڈالر کی ادائیگی کرنی تھی ۔یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ انشورنس کمپنیوں نے Pacific Palisades کو ابھی نقشے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔یعنی  کوئی Pacific Palisades نہیں ہے۔اسی طرح کمرشل عمارتوں بینکوں سمیت دیگر پراپرٹی مالکان کی بھی کسی قسم کی مدد نہیں کی جائے گی ۔اس تمام صؤرتحال سے مکان اور عمارتوں کے مالکان کے لیے مشکلات کھڑی ہو گئی ہیں کہ وہ ہونے والے نقصان کا ازالہ کس پورا کرسکیں جبکہ انشورنس کمپنیاں طے پائے جانے والی پالیسیوں سے پیچھے ہٹ گئیں ہیں ۔ایل اے میں لگنے والی آگ کا ابتدائی تخمینہ 57بلین ڈالر لگایا گیا ہے ۔اس تمام صورتحال میں یہ واضع نظر آرہا ہے کہ آنے والے دنوں میں متاثرین اور انشورنس کمپنیوں کے درمیان قانونی جنگ شروع ہو گئی ۔   

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.