میئر ایرک ایڈمز کا اسکولوں کے معیار میں مزید بہتری کا عزم
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے شہر کو شہریوں کے لیے ایک محفوظ، خوشحال اور ترقی یافتہ مقام بنانے کےلئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
حالیہ خطاب میں انہوں نے اسکولوں کے معیار میں بہتری، عوامی رہائش کے منصوبوں کو تیز کرنے، اور صحت کی سہولیات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کیا۔میئر ایڈمز نے کہا کہ نیویارک سٹی کے بچوں اور شہریوں کو ایک بہتر زندگی فراہم کرنے کے لیے اضافی وسائل مختص کیے جائیں گے۔ انہوں نے مقامی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جرائم کی روک تھام کے لیے ایک نیا فریم ورک تشکیل دیا جا رہا ہے، جو شہر میں خاندانوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا۔ایڈمز کے مطابق ان کے منصوبے شہر کی ترقی کو تیز کریں گے اور نیویارک کو ایک مثالی شہر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ان منصوبوں کی تکمیل کے لیے تعاون کریں تاکہ شہر کو ایک بہتر مستقبل کی جانب گامزن کیا جا سکے۔