جمی کارٹر کی تدفین سے قبل واشنگٹن میں آخری رسومات
سابق صدور،نومنتخب صدر،کاروباری ٹائیکون اور بااثر شخصیات کے ساتھ افواج کے سربراہ بھی موجود تھے،سب نے جمی کارٹر خراج عقیدت پیش کیا
واشنگٹن :جمی کارٹر امریکا کے 39 ویں صدر تھے جب وہ امریکی صدر کے طور پر اوول آفس میں بیٹھتے تھے تو خود کو باہر کا آدمی سمجھتے تھے، جمی کارٹر کو جمعرات کو واشنگٹن نیشنل کیتھیڈرل میں تدفین سے قبل آخری رسومات کے ساتھ اعزاز دیا جا رہا ہے۔آخری رسومات کی کارروائی صبح شروع ہوئی جب فوجی سروس کے ارکان جمی کارٹر کے تابوت کو پرچم سے لپٹے ہوئے یو ایس کیپیٹل کے مشرقی سیڑھیوں سے نیچے لے گئے۔تابوت کو کیتھیڈرل میں لے جایا گیا اور 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔کیتھیڈرل میں مسلح افواج کے کورس نے کارٹر کے تابوت کو اندر لانے سے پہلے بی اسٹیل مائی سول کا گیت گایا۔صدر جو بائیڈن جو کارٹر کی 1976 کی مہم کی توثیق کرنے والے پہلے سینیٹر تھے امہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے 11 دن پہلے اپنے ساتھی ڈیموکریٹ کی تعریف کی ۔ کارٹر کے تمام زندہ جانشینوں نے واشنگٹن کی آخری رسومات میں شرکت کی۔نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے جنہوں نے بدھ کو کیپیٹل روٹونڈا میں ان کو خراج عقیدت پیش کیا۔سروس شروع ہونے سے قبل جیسے ہی ٹرمپ اپنی نشست پر گئے، انہوں نے اپنے سابق نائب صدر مائیک پینس سے مصافحہ کیا اور غیر معمولی طور پر بات چیت کی ۔چار سال قبل بائیڈن سے ہار کے بعد پینس نے ٹرمپ کی مدد کرنے سے انکار کردیا تھا جس پر دونوں میں اختلافات ہوئے تھے۔ٹرمپ سابق صدر براک اوباما کے ساتھ بیٹھے تھے اور دونوں کو کئی منٹ تک گپ شپ کرتے رہے۔نومبر میں ٹرمپ سے ہارنے والی نائب صدر کملا ہیرس ہال میں داخل ہوئیں لیکن ٹرمپ نے ان سے بات چیت نہیں کی۔کارٹر کی آخری رسومات کے موقع پر سیاسی رہنماؤں، کاروباری ٹائٹنز اور بااثر شہریوں نے کارٹر کو خراج عقیدت پیش کیاجو 29 دسمبر کو 100 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔جمی کارٹر سیاسی طاقت حاصل کرنے سے زیادہ کام پر توجہ مرکوز رکھتے تھے اور شائستگی کے لیے بھی مشہور تھے۔جمی کارٹر کو آخری رسومات ادا کرنے کے بعد آبائی شہر جارجیا میں سپردخاک کیا جائے گا۔مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے کہا خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اعلی مرتبہ کے سیاست دان تھے اور شائستگی کے ساتھ بات کرتے تھے۔