vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک کے شہری مہنگائی کے طوفان سے نمٹنے کے لیے ہوجائیں تیار

0

نیویارک میں ٹول ٹیکس (کنجشن)وصولی شروع ہونے کے بعد روزمرہ خصوصا کھانے پینے سمیت مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ،کاروباری افراد نے خبردار کردیا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں ٹیکس وصولی شروع ہونے کے بعد ٹیکسیوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کے  ڈرائیورز متاثر ہورہے تھے کیونکہ انہیں گاڑیوں کی نقل وحرکت کے دوران ٹول ٹیکس ادا کرنا پڑ رہا ہے ۔اب اس کے اثرات نیویارک کے رہائشیوں پر بھی پڑیں گئے کیونکہ کھانے پینے سمیت روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں کو بھی پر لگ جائیں گئے اور قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے ۔روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو اس سے براہ راست متوسط طبقہ ہی متاثر ہو گا ۔قیمتوں میں اضافے سے متعلق کاروباری افراد نے آگاہ کردیا ہے ۔ کاروباری اداروں کا کہنا ہے کہ انہیں ٹول  ادائیگی کی وجہ اشیاء پربڑھنے والی لاگت صارفین کی طرف منتقل کرنے پر مجبور ہیں کیونکہ انہیں ہی اضافی لاگت سے اشیاء ملیں گی تو وہ بھی پیسے بڑھا کر فروخت کریں گئے جس سے صارفین متاثر ہوں گئے اورکاروبار کرنا مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ڈیلیوری کمپنیوں کو مجبور کیا جاتا ہے کہ وہ ان دکانوں پر سرچارج شامل کریں جن کے ساتھ وہ کاروبار کرتے ہیں صرف ان اخراجات کو پورا کرنے کے لیے جو ڈیلیوری ٹرک ٹول سے روزانہ متاثر ہورہے ہیں۔اب کاروباری اداروں کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں جو صارفین کے لیے ناگوار ہوں گئے۔ٹول وصولی شروع ہونے کے بعد  ایم ٹی اے کے ابتدائی اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سب وے میں سواروں کی تعداد میں 12.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ بس میں سوار افراد کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ہوا۔کنجشن زون میں ٹریفک کل اوسطاً 1 سے 3 فیصد سست تھی جو ایک سال  کے دوران کم تھی ۔زیادہ ٹریفک مفت راستوں  پر رواں دواں نظر آئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.