نیویارک میں اتوار سے ٹول ٹیکس(کنجشن) وصولی شروع
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں داخلے کے لیے ڈرائیوروں کو 9ڈالر ادا کرنا ہوں گئے جس کے بعد ہی گاڑی مین ہٹن میں داخل ہوسکے گی ۔ایم ٹی اے نے ٹول ٹیکس(کنجشن)وصولی کا عمل آج سے شروع کردیا ہے ۔یہ عمل اس وقت شروع کیا گیا ہے جب نیو جرسی کی عدالت نے عارضی پابندی کے حکم کو وفاقی جج نے معطل کردیا تھا ۔ گورنر مرفی کا دفتر اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا ارادہ رکھتا ہےلیکن ایم ٹی اے نے اتوار کی صبح منصوبہ بندی کے مطابق پروگرام شروع کیا۔ابتدائی طور پر منصوبے کے تحت 9ڈالرز وصول کیے جارہے ہیں جبکہ ٹیکس کی اصل رقم15ڈالرز ہے ۔اس منصوبے پر عمل درآمد کا مقصد ایم ٹی اسے کےکیپیٹل پلان کے لیے رقم اکٹھا ہے ۔ ٹول ریٹ کا اطلاق صبح 5 بجے سے رات 9 بجے تک ہوگا۔ کنجشن ریلیف زون میں داخل ہونے والے تمام ڈرائیوروں کے لیے رات بھر متعلقہ نرخوں سے75فیصد کمی ہو گی۔جن میں مسافر اور چھوٹی تجارتی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں شامل ہیں۔اسی طرح ای زیڈ پاس کے ساتھ ادائیگی کرنے والی مسافروں اور چھوٹی کمرشل گاڑیوں (سیڈان، SUVs، پک اپ ٹرکوں اور چھوٹی وینوں) کے لیے9 ڈالرزاور رات بھر کے دوران2.25 ڈالرز ریٹ ہوگا کیونکہ وقت رش کم ہوتا ہے۔ موٹرسائیکلوں کا ٹول نرخ 4.50 ڈالرزاور رات بھر کے دوران 1.05 ڈالرہوگا۔ یہ گاڑیاں دن میں صرف ایک بار ہی ادائیگی کریں گی۔ٹرک، بسیں اورچھوٹے ٹرک (سنگل یونٹ ٹرک) اور کچھ بسیں دورانیے کے دوران 14.40 ڈالراور رات بھر کے دوران3.60 ڈالرکا ٹول ادا کریں گی۔ بڑے ٹرک (ملٹی یونٹ ٹرک) ٹور بسیں مقررہ وقت کے دوران 21.60 ڈالرزاور رات بھر کے دوران5.40 ڈالرزکا ٹول ادا کریں گی۔اہل ٹرک اور بسیں کنجشن ریلیف زون ٹول سے مستثنیٰ ہیں۔ٹیکسیوں اور کرائے پر لینے والی گاڑیاں فی ٹرپ چارج کے لیے اہل ہوں گی۔ رات کے وقت ٹیکسایاں اور کرائے پر لی جانے والی گاڑیاں رات بھر کے دوران فی ٹرپ چارج 1.50 ڈالر ادا کرنے کی پابند ہوں گی۔ سبز ٹیکسیوں اور کالی کاروں کے لیے فی ٹرپ چارج0.75 ڈالر ہوگا۔ لنکن ٹنل، ہالینڈ ٹنل، کوئنز-مڈ ٹاؤن ٹنل، اور ہیو ایل کیری ٹنل سے گزرنے والی مسافر گاڑیوں کے لیے 3 ڈالر، موٹر سائیکلوں کے لیے1.50 ڈالر، چھوٹے ٹرکوں اور چارٹر بسوں کے لیے 7.20 ڈالر اور بڑے ٹرکوں اور ٹور بسوں کے لیے 12 ڈالر ہوگی۔ کم آمدنی والے ڈرائیوروں کے لیے رعایتی منصوبہ دستیاب ہے،اور استثنیٰ کے منصوبے میں معذور افراد ، ہنگامی گاڑیوں، بسوں اور خصوصی حکومت کی ملکیت والی گاڑیوں کو منتقل کرنے والی تنظیمیں شامل ہیں۔کنجشن ریلیف زون کے ٹول کی ادائیگی کے لیے صارفین اپنے ای زیڈ پاس ٹیگز کا استعمال کر سکیں گے جیسا کہ وہ دوسری سڑکوں، پلوں اور سرنگوں پر ٹول ادا کرنے کے لیے کرتے ہیں۔ جن کے پاس ای زیڈ پاس نہیں ہے اس گاڑی کے رجسٹرڈ مالک کو ٹولز بذریعہ میل بل وصول کیے جائیں گئے۔