لانگ آئی لینڈ: عمران عزیز میاں قوال کے شاندار پروگرام نے سماں باندھ دیا
نیویارک(بیورو رپورٹ)نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں میوزک ویوز کے زیر اہتمام، اے آر وائے اور ڈان ٹریول کے اشتراک سے معروف قوال عزیز میاں کے صاحبزادے عمران عزیز میاں قوال کا شاندار پروگرام منعقد ہوا۔ قوالی کے مداحوں سے ہال کھچا کھچ بھر گیا اور شو ہاؤس فل رہا۔ عمران عزیز میاں کی قوالی نے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔پروگرام کا آغاز شرکا کی آمد پر استقبال سے ہوا پروگرام کی میزبانی میوزک ویوز کے پروموٹر عظیم احمد اے آر وائے کے آصف جمال، ، اور ڈان ٹریول کے سعید حسن نے کی۔ اس موقع پر آصف جمال نے شرکا ء کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر پروموٹر عظیم احمد نے بتایا کہ یہ ان کا 50 واں کامیاب پروگرام تھا، اور مداحوں کی زبردست شرکت اس بات کی عکاس ہے کہ قوالی کی روایت اب بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔آصف جمال نے سماجی رہنما طاہرہ دین کے کردار کو بھی سراہتےہوئےکہا کہ انکی حمایت سے پروگرام کی کامیابی کو ممکن بنی۔ قوالی کی محفل کے دوران شرکا نے عمران عزیز میاں کی دل موہ لینے والی پرفارمنس سے بھرپور لطف اٹھایا۔ ان کے چاہنے والے، جو مختلف علاقوں سے سفر کر کے اس پروگرام میں شریک ہوئے، ان کے اندازِ گائیکی اور روایتی قوالی سے محظوظ ہوئے۔ اور ان کے مداح بڑی تعداد میں انہیں سننے کے لیے پہنچے ۔ محفلِ قوالی میں مداحوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جس کے باعث شو ہاؤس فل رہا اور لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ کم پڑ گئی۔