vosa.tv
Voice of South Asia!

بروکلین شیلٹر سے تارکین وطن رینڈل جزیرے پر منتقل

0

منتقلی کے وقت پولیس اور حامیوں میں دھکم پیل ہوئی،وکلا ء ودیگر نے حکومتی فیصلے پر غم وغصے کا اظہار کیا اور کہا کہ شیلٹر خالی کرنے کے لیے پیشگی نوٹس نہیں جاری کیا گیا،ایڈمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوٹس جاری ہوا تھا

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے بروکلین شیلٹر سے بڑی تعداد میں تارکین وطن کو رینڈل جزیرے پر منتقل کردیا ہے ۔ہفتے کی شام کو نیویارک پولیس اور انتظامیہ کی بڑی تعداد بروکلین شیلٹر پہنچ گئی اور وہاں پر مقیم تارکین وطن کو اپنا سامان جمع کرکے گاڑیوں میں سوار ہونے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر تارکین وطن کے حامیوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور احتجاج کیا بلکہ پولیس کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی لیکن پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی ۔جس کے بعد تارکین وطن اپنے سامان کے ساتھ 455 جیفرسن اسٹریٹ پر پناہ گاہ سے نکل کر گاڑیوں میں سوار ہو گئے۔ مہاجرین اور وکلاء کا دعویٰ ہے کہ پناہ گاہ میں رہنے والے افراد کو آخری لمحات  پر آگاہ کیا گیا جبکہ انہیں پہلے نوٹس جاری کیا جانا چائیے تھا لہذا انتظامیہ کا یہ عمل درست نہیں ہے۔تارکین وطن کے حامیوں کے ایک گروپ نے ایک عطیہ مہم کا آغاز کیا اور نیویارک کے باشندوں پر زور دیا کہ وہ تارکین وطن کی مدد کے لیے کوٹ اور سوٹ کیس فراہم کریں۔وکلاء نے تنقید کی اور کہا کہ اس عمل سے الجھن پیدا ہوئی ہے  کیونکہ  سٹی ہال کی جاری کردہ معلومات دعووں کو متنازعہ بناتی ہے۔ میئر کے دفتر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم تمام تارکین وطن کی پناہ گاہوں کی ضروریات اور صلاحیت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں اور ہمیں اپنے لوگوں کی بہترین خدمت کرنی ہے ۔ ہم جیفرسن میں خواتین اور خاندانوں کی خدمت شروع کریں گے لہذاکچھ مردوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.