vosa.tv
Voice of South Asia!

اے ٹی ایم چوروں کی عدم گرفتاری نیویارک پولیس کا درد سر بن گئی

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے کوئنز میں چوروں کے گروہ نے دکان میں داخل ہوکر اے ٹی ایم مشین اکھاڑ لی اور ہمراہ لے کر فرار ہو گئے ۔اے ٹی ایم مشین میں ہزاروں ڈالرز رکھے ہوئے تھے۔چوروں کا گروہ اب تک 50اے ٹی ایم مشینیں لوٹ چکا ہے اور مجموعی طور پر لاکھوں ڈالرز کی لوٹ مار ہوچکی ہےلیکن نیویارک پولیس چوروں کو گرفتار نہیں کرسکی ہے ۔چوروں کی عدم گرفتاری پر دکاندار خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ  گروہ چوری شدہ گاڑی کا استعمال کرتے ہیں۔گروہ نے برونکس، مین ہٹن، بروکلین اور کوئنز  کے علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی ہیں اور تقریباً 50 اے ٹی ایم چوری کیے۔ پولیس نے  بتایا کہ گروہ ایک واردات  کو مکمل کرنے میں پانچ سے چھ منٹ لگاتا اور تیزی سے کام مکمل کرنے کے بعد فرار ہوجاتے ہیں۔دکان مالک نے پولیس کو بیان دیا کہ جب رات کے وقت چوری کی واردات ہورہی تھی تو الارم بجا ،میں فورا اٹھا اور سی سی ٹی وی کی طرف گیا اور دیکھا کہ چور واردات مکمل کرکے جاچکے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مخبروں کا نیٹ ورک پھیلا دیا ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.