برونکس میں17سالہ نوجوان کا قتل،دوسرا زخمی
نیو جرسی میں ایمٹرک ٹرین سے شخص سے اسلحہ برآمد
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے برونکس میں مسلح شخص نے گولی مار کر17سالہ نوجوان کو قتل کردیا جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہوا۔واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب میکمبس روڈ پر پیش آیا۔فائرنگ کی اطلاع پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو گولیاں لگے نوجوانوں کو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے 17سالہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی اور زخمی کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔علاوہ ازیں نیوجرسی کے علاقے ٹرینٹن میں ایمٹرک ٹرین میں سوار ایک شخص سے تین ہینڈگنوں اور دو رائفلیں برآمد ہوئی ہیں ۔پولیس نے اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم کو گرفتار کرنا چاہا تو ملزم نے مزاحمت شروع کردی ۔جس کے بعد پولیس نے حکمت عملی سے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا اور اسلحہ ضبط کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نیووارک پین اسٹیشن کے قریب پیش آیا تھا اور ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔