vosa.tv
Voice of South Asia!

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہونگے،پروفیسر ساجد میر کا خطاب

0

سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)جمعیت اہل حدیث کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات تاریخی اور مثالی ہیں اور دونوں مشکل وقت میں ایک دوسرے کے کام آتے ہیں وہ سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین سے خطاب کررہے تھے۔سعودی عرب میں منعقدہ تقریب میں جمعیت اہل حدیث سمیت دیگر سیاسی،سماجی اور مذہبی جماعتوں کے اراکین شریک تھے۔ جن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور ناظم اعلی مولانا عبدالکریم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کے معاشی بحران کے خاتمے میں اہم کردار ادا کیا۔ مقررین نے کہا کہ  جس طرح سعودی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے اس سے بھی پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم اور پائیدار ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں جمہوری اقدار اور آئین پاکستان کے مطابق آگے بڑھیں۔ تقریب سے پروفیسر غفور راشد اور مولانا عبدالمالک مجاہد سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اور شرکاء کو اپنی زندگیاں اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کے حوالے سے درس دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.