vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی سینی ٹیشن کو برف ہٹانے کے لیے مزدوروں کی تلاش

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی ڈپارٹمنٹ آف سینی ٹیشن موسم سرما  میں ہنگامی طور پر مزدوروں کی ضرورت ہے جو مختلف علاقوں میں بیلچوں سمیت دیگر طریقوں سے  برف ہٹائیں گئے۔ابتدائی طور پرفی مزدور کو روزانہ کی بنیاد پر 18ڈالر فی گھنٹہ ادا کیے جائیں گئے اور ایک ہفتے میں 40گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کے بعد فی گھنٹہ ادائیگی کی رقم28ڈالرز تک بڑھ جائے گی ۔کام کرنے کے لیے درخواست گزار کی عمر کم از کم 18 سال ہونی چاہیے اور وہ امریکہ میں کام کرنے کے اہل ہیں اور بھاری جسمانی مشقت کر سکتے ہوں ۔سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ کے تحت، ایمرجنسی سنو شوولرز سٹی بس سٹاپ، کراس واک، فائر ہائیڈرنٹس اور دیگر عوامی مقامات سے برف ہٹائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.