vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک سٹی کونسل نے سٹی آف یس سستی ہاؤسنگ پلان کو منظوری دیدی

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک سٹی کونسل کی اکثریت نے ایڈمز ایڈمنسٹریشن کے سٹی آف یس سستی ہاؤسنگ پلان  کو منظور کرلیا ہے۔پلان کی منظوری میں 31-20 ووٹ ملے۔منظوری سٹی کونسل کے اکثریتی ممبران کی جیت کی نمائندگی کرتی ہے جنہوں نے پلان کو ووٹ دیا۔کونسل کے اسپیکر ایڈرین ایڈمز نے کہا کہ اس کونسل کی طرف سے فوری طور پر ہاؤسنگ کے معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے منظوری دی ہے تاکہ ہاؤسنگ کا مسئلہ ہو اور لوگوں کو کم لاگت میں رہائش دستیاب ہو۔اس حوالے سے نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل کا بیان سامنے آیا ہے کہ نئی قانون سازی سے اگلے 15 سالوں میں82ہزار سے زائد نئے گھر بنانے کے لیے 5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی اور نیویارک کے قابل استطاعت کے بحران کو حل کرنے کے لیے ہمارا واحد مقصد مزید مکانات کی تعمیر ہے۔ جو ‘سٹی آف یس’ کو حقیقت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کے شروع میں تین  مختلف ہاؤسنگ پروجکیٹ پر دستخط کیے تھے لیکن کام ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ نیویارک سٹی کے لیے ضروری ہے کہ وہ زوننگ اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھے جس سے نیویارک کے زیادہ سے زیادہ گھر تخلیق کیے جائیں گے۔ میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ نیویارک شہر میں ایک تاریخی دن ہے، لیکن زیادہ اہم بات یہ ہے کہ کام کرنے والے طبقے کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔ہم نے قوم کو دکھایا کہ حکومت شہر کی تاریخ میں ہاؤسنگ کے حق میں سب سے زیادہ قانون سازی کر کے اب بھی دلیر اور بہادری سے کام لے رہی ہے۔ ہماری انتظامیہ نے اس تجویز کے لیے ایک سال سے زیادہ عرصے تک سخت جدوجہد کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.