vosa.tv
Voice of South Asia!

لوئرمین ہٹن انگریزی نہ بولنے پر کم عمر لڑکا قتل،1زخمی

0

 نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے لوئر مین ہٹن میں 3مسلح افراد نے چاقو کے وار کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا جبکہ دوسرا زخمی ہوا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور حملہ اوروں کی تلاش شروع کردی ہے ۔زخمی اور جاں بحق شخص کی نعش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمی نوجوان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے دونوں نوجوانوں سے پوچھا کہ انگریزی بولنا آتی ہے تو نوجوانوں نے نہیں میں جواب دیا جس پر صورتحال بگڑ گئی اور تینوں مسلح افراد نے حملہ کردیا اور چاقو کے وار کردئیے جس سے ایک نوجوان کی موت واقعہ ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔مقتول کی شناخت 17 سالہ یریمی کولینو کے نام سے ہوئی ہے جو روزویلٹ ہوٹل میں رہتا تھا اور اس کے سینے میں چھرا گھونپا گیا تھا ۔دوسرے سٹیورٹ ہوٹل میں رہتا ہے۔دونوں نوجوان تارکین وطن تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین افراد کو تلاش کر رہے ہیں ان کی عمریں 20 سال کے درمیان ہیں اور سیاہ رنگت ہے ۔ تفتیش جاری ہے اور ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.