نیویارک پولیس کے لیے خطرناک ملزمان کی گرفتاری چیلنج بن گئی
کیریبین کارنیول پریڈپر فائرنگ میں ملوث ملزم کی نشاندہی پر10ہزار ڈالرز انعام کی رقم مختص کی،اس سے قبل ہائی پروفائل کیس میں ملزم کی بھی گرفتاری میں مدد پر 10ہزار ڈالرز انعام رکھا
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک پولیس 2ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود بروکلین میں کیریبین کارنیول پریڈ میں فائرنگ میں ملوث خطرناک ملزم کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور گرفتاری میں ناکامی پر عوام سے مدد طلب کی اور پیشکش کی ہے کہ جو بھی شخص مذکورہ واقعے میں ملوث ملزم کی نشاندہی کرئے گا اسے10ہزار ڈالرز بطور انعام دئیے جائیں گئے۔واضح رہے کہ کیریبین کارنیول پریڈ پر فائرنگ سےایک شخص جاں بحق جبکہ 4زخمی ہوگئے تھے ۔ایک مشتبہ شخص نے ایسٹرن پارک وے پر پریڈ کے دوران پولیس بیریکیڈ سے چھلانگ لگا کر ہجوم پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے مشتبہ شخص کی تصویر جاری کی ہے جسے وہ تلاش کر رہی ہے۔اس سے قبل نیویارک مین ہٹن مڈ ٹاون میں ہائی پروفائل کیس میں ملوث ملزم کی نشاندہی پر بھی10ہزار ڈالرز بطور انعام مقرر کیا ہے۔