یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او کا قاتل نیویارک سٹی ہاسٹل میں ٹھہرا
ٹارگٹ کلر منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیےاٹلانٹا سے بس کے ذریعے نیویارک پہنچا ،ہاسٹل میں نیوجرسی کی جعلی شناخت کے ذریعے کمرہ حاصل کیا،ہاسٹل کی کلرک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے مسکراتے دکھائی دیا،بغیر سائلنسر کے پستول استعمال کی ،پولیس آلہ قتل برآمد کرنے میں ناکام
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او برائن تھامسن کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات کے دوران مزید انکشافات ہوئے ہیں۔ٹارگٹ کلر 30نومبر کو اٹلانٹا سے بس کے ذریعے نیویارک پہنچا تھا ۔کلر نے سب سے پہلے رہائش کے لیے نیویارک سٹی ہاسٹل کا انتخاب کیا جہاں پر اس نے چوتھی منزل پر دو مردوں کے ساتھ کمرہ شئیر کیا اور قتل کی واردات تک وہیں ٹھہرا رہا۔تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ٹارگٹ کلر نے ہاسٹل میں کمرہ حاصل کرنے کے لیے نیوجرسی کی جعلی شناخت کا استعمال کیا اور کمرہ حاصل کیا ۔ہاسٹل میں رہائش کے دوران ڈیسک پر موجود کلرک کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے ماسک نیچے اتارا تو مسکراتا ہوا دکھائی دے رہا تھا۔یہ منظر کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا تو پولیس نے ملزم کی بغیر نقاب کے تصویر حاصل کرلی ہے ۔پولیس کو تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ٹارگٹ کلر 30 نومبر کو اپر ویسٹ سائڈ پر 104 ویں ا سٹریٹ سے ہوتے ہوئے ایمسٹرڈیم میں واقع HI نیویارک سٹی ہاسٹل میں چیک کیا۔ پولیس نے اس کی نقل و حرکت کی مکمل تصویر حاصل کریں۔ٹارگٹ کلر کی کسی بھی معروف تصویر یا اب تک جمع کیے گئے دیگر شواہد سے مشابہت نہیں رکھتا ہے۔ٹارگٹ کلر منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بدھ کی صبح 5بجے ہاسٹل سے باہر نکلا اور ای بائیک پر بیٹھ کر شوٹنگ کے مقام تک گیا۔پولیس نےبدھ کی صبح کی شوٹنگ کے مقام سے گولیوں کے لیے استعمال ہونے والا ڈبہ برآمد کیا جس پر "انکار،” "دفاع” اور "معذور” الفاظ تحریر تھے جو کہ ممکنہ پیغام لگتا ہے۔یہ الفاظ ان کے کام کرنے کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور لگتا ہے کہ کلر انشورنس کمپنی کے خلاف رنجش رکھتا ہے۔ یہ طے ہے کہ تھامسن ہی ٹارگٹ پر تھا۔تفتیش کار حملے میں استعمال ہونے والی بندوق کا سراغ لگانے کے لیے جمعرات کو کنیکٹیکٹ میں ایک دکان پر پہنچے جہاں اسی قسم کی بندوق فروخت کی گئی۔پولیس کا خیال ہے کہ شوٹر نے B&T سٹیشن سکس کا استعمال کیا، جسے برطانیہ میں ویلروڈ پستول کے نام سے جانا جاتا ہے۔بندوق میں سائلنسر نہیں تھا بلکہ ایک لمبا بیرل کا استعمال ہوا یعنی جب نائن ایم ایم پستول سے فائر کیا جاتا ہے تو بیرل فائر کو خاموش کردیتا ہے یعنی آواز نہیں آتی ہے یہ ہتھیار آسانی سے حاصل نہیں کیا جا سکتا اس لیے تفتیش کار تمام حالیہ خریداریوں کی تحقیقات کررہے ہیں ۔تھامسن کے قتل میں استعمال ہونے والی اصل بندوق برآمد نہیں ہوئی ہے۔نئی ویڈیو میں ٹارگٹ کلر فائرنگ کے بعد ویسٹ 85 ویں اسٹریٹ پر واقع سینٹرل پارک سے بائیک چلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ تفتیش کاروں نے سٹاربکس کے ایک بلاک سے نگرانی کی تصاویر بھی برآمد کیں، جہاں پر مشتبہ شخص نے فائرنگ سے چند منٹ پہلے دورہ کیا تھا اور فرار ہونے کے راستے سے ایک سیل فون ملا۔جب کہ ایک مشتبہ شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے۔