اسمبلی کی ایک اہم نشست کے بیس بیلٹ پیپرز غائب
منیسوٹا(ویب ڈیسک) منیسوٹا میں ریاستی اسمبلی کی ایک اہم نشست کے بیس بیلٹ پیپرز غائب ہو گئے ہے۔
انتخابی حکام کے مطابق یہ بیلٹ ممکنہ طور پر میل یا ووٹنگ سینٹر کے عمل میں کہیں ضائع ہو گئے ہیں۔ اب اس فتح کا فیصلہ محض 14 ووٹوں کے فرق سے ہو سکتا ہے۔ حکام نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ان بیلٹس کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ انتخابی شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس واقعے نے انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھائیں ہیں اور ووٹوں کی گنتی کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ یہ مقابلہ ریاستی اور قومی سطح پر بڑی توجہ حاصل کر چکا ہے کیونکہ اس کا نتیجہ مقامی اور ممکنہ طور پر قومی سیاست پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔