ٹرمپ کے بیڈ منسٹر گولف کورس کے قریب ڈرون اڑانے پرایف بی آئی تحقیقات
نیو جرسی(ویب ڈیسک)ایف بی آئی اور نیو جرسی ا سٹیٹ پولیس نے مورس کاؤنٹی کے ارد گرد ڈرونز اڑانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں اور عوام سے بھی مدد کی درخواست کی ہے کہ کسی کو ڈرونز سے متعلق معلومات حاصل ہوں تو فورا رابط کرئے۔واشنگٹن ٹاؤن شپ کے میئر میٹ موریلو نے بیان میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پچھلے ہفتے رات کے وقت ڈرون اڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں اور بڑے سائز کا ڈرون اڑیا گیا تھا ۔جس جگہ ڈرونز اڑا تھا اس کے قریب ہی نومنتخب ٹرمپ کے بیڈ منسٹر گولف کورس واقع ہے جس کی وجہ سے ڈرونز اڑنے پرسوالات اٹھائے گئے ۔ ایک ویڈیو میں ڈرونز کو بغیر شور کے پرواز کرتے دکھایا گیا ہےاور روشنی کے ساتھ آسمان پر تقریباً چھ فٹ تک اڑ رہا تھا۔مئیر نے کہا کہ ہم تفریحی ڈرون دیکھتے ہیں، بعض اوقات اڑاتے بھی ہیں لیکن یہ ایسا نہیں لگتا۔نیو جرسی میں متعدد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا کہ کاؤنٹی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے ادارے مورس اور سمرسیٹ کاؤنٹیز کے ارد گرد ڈرون کی سرگرمیوں کی بار بار آنے والی اطلاعات سے آگاہ ہیں اور عوام کی تشویش کو تسلیم کرتے ہیں۔مقامی پولیس اور حکام نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کو کوئی خطرہ معلوم نہیں ہے۔واضح رہے کہ غیر مجاز ڈرون کے استعمال پر75ہزار ڈالر جرمانہ ہے جو ہوائی جہاز یا زمین پر موجود لوگوں کو خطرے میں ڈالتا ہے۔