vosa.tv
Voice of South Asia!

مئیر نیویارک جرائم میں ملوث تارکین وطن کو ملک بدر کرنے پر رضامند

0

تارکین وطن کی تنظیموں کی مئیر پر تنقید کہا کہ مئیر ذاتی مفادات کا تحفظ کررہے ہیں۔ان کے فیصلے کے بعد تارکین وطن ایک دوسرے کے خلاف ہوجائیں گئے

نیویارک (ویب ڈیسک)میئر ایرک ایڈمز یہ بات بلند اور واضح  طور پر کی ہے کہ نیویارک میں غیر دستاویزی تارکین وطن جو مجرم ہیں ان کی شہر میں کوئی جگہ نہیں ہے اور انہیں ملک بدر کیا جانا چاہیے۔میئر ایڈمز بڑے پیمانے پر ملک بدری کے حق میں نہیں ہیں لیکن ان کا خیال ہے کہ شہر کو پرتشدد تارکین سے پاک کرنا ضروری ہے اور ان کو آبائی ملک واپس بھیجنے کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔ایڈمز نے کہا کہ جو لوگ یہاں جرائم، ڈکیتی، پولیس افسران پر گولی چلا رہے ہیں، معصوم لوگوں کی عصمت دری کی اور ملک کے لیے نقصان دہ ہیں  ایسے لوگوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔مئیر ایڈمز کی دھواں دار پریس کانفرنس کے بعد  میک دی روڈ نیویارک جیسی تارکین وطن کی زیر قیادت تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس سے صرف تارکین وطن نیویارک ایک دوسرے کے خلاف ہو جائیں گے۔ ایڈمز اپنے مفادات کی تلاش میں ہیں کیونکہ انہیں مجرمانہ الزامات کا سامنا ہے۔تنظیم کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ یہ دیکھنا مایوس کن ہے کہ میئر اس پر کھڑے نہیں ہوئے اور انتظامیہ سے ممکنہ معافی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.